شرافی گوٹھ میں منشیات کے 3اڈے مسمار ، کارروائیوں میں 34 گرفتار

141

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میںکارروائیوں کے دوران منشیات فروش،موٹرسائیکل لفٹرزاور ایک جرائم پیشہ گروہ کے سرغنہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث34ملزمان کوگرفتار کرلیا،مچھر کالونی اور شرافی گوٹھ میں پولیس نے منشیات کے 3اڈے مسمارکردیے ، سعود آبادپولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات، مسروقہ موٹرسائیکلیں،چھالیہ‘ گٹکاودیگر غیر قا نونی اشیاء برآمد ہوئیں،تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ملزم سالار گوپانگ سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے 2مسروقہ موٹرسائیکلیں اورایک کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سالار گوپانگ عرف جان محمد ولد محمد سومر کے ساتھ شیرا دین ولد دادلے خان اور قاسم ولد اشرف شامل ہیںملزمان عادی جرائم پیشہ اور موٹر سا ئیکل چوری،چھیننے اوراسٹریٹ کرائم کی متعددوارداتوں میں پو لیس کو مطلوب ہیں۔ملزم سالار گو پانگ عرف جا ن محمد بدنام زمانہ مو ٹرسائیکل لفٹر محبوب گوپانگ اے وی ایل سی کے ہا تھوں دس مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی ریلوے ٹریک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث منشیات فروش عبدالرحمن اور اسد اللہ کو گرفتار کرلیا ۔سعود آباد پولیس نے قتل و اسٹریٹ کرائم کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث دو ملزمان محمد شہزاد اور محمد شاہد کو گرفتار کرلیا اورنگی ٹائون سے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم رضوان ولد موسیٰ خان چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیا۔پاکستان بازارپولیس نے مضر صحت گٹکا ‘ماوا تیار کرکے سپلائی کرنے والے2 سرفراز اورعمران کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5 بوروں میں موجود 90 کلو گرام سے زائد چھالیہ اور80 عدد پڑیاں تیار گٹکا ماوابرآمدکرلیا، سرجانی ٹائون پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث محمد صادق کو گرفتارکرلیا، گرفتارملزم سرجانی کے علاقے بھینس کالونی کی تنگ گلیوں میں چھپ کر منشیات فروخت کررہا تھا، عوامی کالونی پولیس نے عادی جرائم پیشہ ملزم فیضان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینے ہوئے5 موبائل فونز برآمد کر لیے۔ ، جیکسن پولیس نے دو منشیات فروش کمال خان اور عاقب،ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروش گورا چاند کے بیٹے یوسف ،شرافی گوٹھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 3 منشیات فروش آصف، چمن عباس اور رمضان عرف ببن، کو گرفتار کرلیا،بلوچ کالونی پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپا مار کر دوخواتین سمیت چھ افراد کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔ تھانہ قائد آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر مظفر آباد کالونی میں چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سپلائی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم اختر زیب عرف عالم زیب کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمع ایمونیشن اور 3 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔