لیاقت آباد ، قبرستان کے دروازے پرگٹرکا پانی جمع

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت آباد سی ون ایریا کے قبرستان کے مرکزی دروازے پر سڑک کی تعمیر کے دوران بھاری ڈمپر گرنے کی وجہ سے سیوریج نا لے کا ایک حصہ دھنس گیا ہے جس کی وجہ سے سیوریج کا پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ سڑک پرگڑھاپڑ گیا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ اور تدفین کے لیے میت لانے والوںکوشدیدکومشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ سیوریج کے پانی اور راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی آمدو رفت بھی بند ہوگئی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے حکام کو متعدد بار درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔