فٹبال گرائونڈ ہمارے لیے نہیں، کچرے کے لیے ہے ، فٹبالرنعیم

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون سیکٹر نائن بی کا فٹبال گرائونڈ ہمارے لیے نہیں ،یہ اب گاربیج سینٹر بن چکا ہے ، سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنے بھرپور وسائل کا استعمال کررہی ہے مگر یہاں ایسا لگ رہا ہے کہ جو سہولت ملی ہوئی ہے وہ بھی برباد کی جارہی ہے۔ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان سے گنتی کے صرف 10ایتھلیٹس ہی شریک ہوسکے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس سہولیات نہیں ہیں، گرائونڈ نہیں ہیں، اس بات کا اظہار فٹبالر نعیم بلوچ نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فٹبالر کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہاں کھیلنا تو دور کی بات پریکٹس تک نہیں کرسکتے۔ گرائونڈ میں سیوریج کا پانی بھر چکا ہے ، بڑے بڑے گڑھے کرکے اسے ناقابل استعمال بنادیاگیا ہے۔ ایسے میں کس طرح کھیل سکتے ہیں؟