کسی کو کراچی کے طلبہ کے مستقبل کی فکر نہیں،سپلا

122

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن پینل کے منتخب پرنسپل سینٹرز و پرنسپل ممبر اکیڈمک کونسل اور سپلا کے رہنماؤں پروفیسر کریم احمد ناریجو، پروفیسر منور عباس ، پروفیسر قاضی ارشد حسین و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایچ ای سی اور جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کے درمیان چپقلش اور ضد نے کراچی کے ہزاروں بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگادیا ہے، سندھ کی تمام جامعات نے کالج سائیڈ پر دو سالہ ڈگری پروگرام میں داخلے دے دیے ہیں مگر کراچی کے ہزاروں بچوں کو جامعہ کراچی کی انتظامیہ اور قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی بے جا ضد نے تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ، مگر افسوس کہ گزشتہ کئی ماہ سے اس پر آواز اٹھانے کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، کسی کو کراچی کے بچوں کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے۔ سپلا کے رہنماؤں نے بلاول زرداری سے پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے بچوں کے حوالے سے اس سنگین صورتحال پر کوئی عملی اقدام نہیںکرہی۔