پریس کلب کے صدر ودیگر کی سینئر صحافی احتشام مفتی پر حملے کی مذمت

112

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی کے تھانہ بلال کالونی کے اے ایس آئی دل نوازاور پولیس اہلکاروں کی جانب سے سینئرصحافی احتشام مفتی اورایکسپریس نیوز کی ٹیم پرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کراچی پریس کلب نے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری محمدرضوان بھٹی‘ دیگر عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ارکان نے نارتھ کراچی میں کارمیں جاتے ہوئے سینئرصحافی احتشام مفتی اور ایکسپریس نیوزکی ٹیم پرحملے اورتشددکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیاجائے۔کراچی پریس کلب کی جانب سے جاری بیان میں فاضل جمیلی اور محمدرضوان بھٹی نے کہاہے کہ صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی ہے۔