امریکی صدر کا عراق میں جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

172

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے عراق میں جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔امریکا کے صدر جوبائیڈن نے عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور اس دوران جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق کے ساتھ تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں، امریکا اور عراق کے درمیان سکیورٹی تعاون جاری رہے گا۔جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ داعش سے نمٹنے کے لیے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے، عراق میں اس سال کے آخر تک کوئی جنگی آپریشن نہیں کریں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا اور عراق کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور امریکا نے عراق کی مدد کی، اب ہم مل کر داعش سے لڑیں اور شکست دیں گے۔ اس موقع پر عراق کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ہمارے امریکا سے تعلقات ماضی سے زیادہ مضبوط ہیں۔