فضائی ‏میزبانوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار، پی آئی اے

395

کراچی: کورونا وبا کی چوتھی لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے فضائی ‏میزبانوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دیا ہے جبکہ نئے احکامات میں سرٹیفکیٹ ‏کے بغیر فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے یکم اگست سے فضائی میزبانوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دیتے ہوئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ‏کے بغیر فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 ‏کورونا سے بچاؤکے ضمن میں فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی فری شاپ جانے پر بھی پابندی عائد کی ‏گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل پروازوں کے میزبانوں کو غیرضروری نقل وحرکت کی بھی ممانعت ہو‏گی۔

پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے ‏مطابق ویکسین کی ایک یا دو ڈوز کا حامل ہونے پر مبنی نادرا کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Image

حکومتی ہدایات کے تحت یکم اگست سے بغیرسرٹیفکیٹ اندرون ملک پرواز پرتعیناتی نہ کی جائے جبکہ ‏ایک ڈوزکی صورت میں 1166 سے جاری میسیج پیش کرنا بھی ضروری ہوگا۔

بین لاقوامی پروازوں کے میزبانوں کی جانب سے خلاف ورزی پرجرمانہ بھی عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا ‏گیا ہے، خلاف ورزی پرجرمانے کی رقم تنخواہ سے منہا اور انضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔