امید ہے سعودی عرب ویزا پابندیوں پر نظر ثانی کرے گا، وزیر خارجہ

325
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ سعودی عرب پاکستانیوں کے لئے ویزا پابندیوں پر نظر ثانی کرے گا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ہمراہ  مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی علاقائی و عالمی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت قابلِ ستائش ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام پر عملی اقدامات کا آغاز خوش آئند ہے، پاک سعودی سپریم کورڈینیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے، کونسل کا ڈھانچہ کیا ہوگا اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں مذہبی ،ثقافتی اوربرادرانہ مراسم ہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان اور سعودی عرب ثقافتی شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا  کہ پرجوش خیر مقدم پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے اپنے مضبوط تعلق مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا،ہم ادارہ جاتی بنیادوں پر باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔