‘امید ہے سعودی عرب پاکستانیوں کے ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کرےگا’

306

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب کے لیے والہانہ عقیدت ہے امید ہے سعودی عرب پاکستانیوں کے ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کرےگا۔

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان آلسعود کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب  میں  یکساں مذہبی ،ثقافتی اوربرادرانہ مراسم ہیں  دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیاسعودی عرب کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کو اپنی ترقی سے تعبیر کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کا موقف قابل ستائش ہے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جب کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے ایشوز سےمتعلق بات چیت ہوئی امید ہے سعودی عرب پاکستانیوں کے ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کرےگا۔

سعودی وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پرتپاک استقبال کرنے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مشکور ہوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں میرا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان انتہائی خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں دونوں ملک مشترکہ تعلقات بڑھانے کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔