سعودی عرب میں ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں عائد

457

سعودی حکومت نے یکم اگست سے سرکاری اور نجی اداروں میں ویکسین نہ لگوانے والوں کا ‏داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سرکاری و نجی اداروں سمیت  تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ‏لیے ویکسین کی شرط پر عملدر آمد یکم اگست سے ہوگا۔

کھیلوں کے مراکز، سینما گھروں، ثقافتی اور تجارتی مراکز میں صرف ویکسین لگوانے والوں کو ہی ‏داخل ہونے دیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں کے لئے بھی یہی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ‏توکلنا ایپ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہری توکلنا ایپ پر اپنی ویکسین سے متعلق اسٹیٹس دکھائیں گے۔

مملکت میں شہریوں کو ویکسین کی دوسرے ڈوز لگانے کا عمل جاری ہے ‏اور عمر کے لحاظ سے ‏‏دوسری خوراک لگائی جارہی ہے۔

شہریوں کو عمر کے حساب سے مرحلہ وار دوسری خوراک فراہم کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر 50 ‏‏‏سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو دوسری خوراک دی جارہی ہے۔