‘حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر ڈیڈلاک نہیں’

314

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری پر کوئی ڈیڈلاک ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن سے اس معاملے پر رائےلیں گےایک مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کااعتماد ہوپاکستان کے مفادمیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہےانتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر بھی حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے اور انتخابات،احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو استحکام دے گا۔