عبدالرشیدترابی کو اہم عہدہ دیے جانے کا امکان

461

سینئر سیاستدان عبدالرشیدترابی کو مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی آزادکشمیر میں حکومت سازی کیلئے سرگرم ہو گئی ہے۔حکومت سازی کے لیے تحریک انصاف نے مشاورت شروع کر دی ہے۔

 رفیق نیئر کو ٹیکنوکریٹ نشست دینے کا امکان ہے جب کہ  علی رضابخاری کو علماومشائخ کی نشست ملنے کا امکان ہے۔

تحریک انصاف کے امیدوار تنویر الیاس کے حق میں دستبردار ہونے والے سینئر سیاستدان عبدالرشیدترابی کو مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ کی مشاورت کے بعد عبدالرشید ترابی کا جماعت اسلامی سے اخراج کرتے ہوئے بنیادی رکنیت منسوخ کر دی ہے۔ جماعت اسلامی ضلع باغ کی تنظیم بھی توڑ دی گئی ہے، تا حکم ثانی مرکز کے زیرنگرانی رہے گا۔