پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا

338

لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نذیر چوہان کو ایل ڈی اے دفتر سے حراست میں لیا گیا، نذیر چوہان کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر پیش کیا جائے گا، تفتیشی ٹیم نذیر چوہان کی ویڈیو میں آواز کا معائنہ کرے گی۔

نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر پر الزام عائد کئے تھے۔ معاون خصوصی نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

علاوہ ازیں جہانگرین ترین گروپ نے گرفتاری پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں سخت ردعمل دینے پر غور کیا جائے گا۔