نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام اور میزروم میں سرحدی تنازعہ اور جھڑپوں میں 7 پولیس اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے ریاست آسام اور میزروم میں بارڈر پوسٹ پر قبضے کے خلاف اور لیلیٰ نامی علاقہ پر کنٹرول کے لیے کشیدگی جاری ہے۔ آج صبح دونوں ریاستوں کے مسلح اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
Honble @ZoramthangaCM ji , Kolasib ( Mizoram) SP is asking us to withdraw from our post until then their civilians won’t listen nor stop violence. How can we run government in such circumstances? Hope you will intervene at earliest @AmitShah @PMOIndia pic.twitter.com/72CWWiJGf3
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) July 26, 2021
ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پانے بیان میں کہا ہے کہ یہ بہت افسوس ناک ہے، میزروم کی جانب سے شدید فائرنگ سے آسام کے 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میزروم کے اس اقدام سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ تاہم میزروم کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
July 26, 2021
Government of Assam’s Press Statement on Mizoram Issue. pic.twitter.com/DW04yLHjF1
— Himanta Biswa Sarma (@himantabiswa) July 26, 2021