شہروز کاشف کے-ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے

281

کراچی (سید وزیر علی قادری) شہروز کاشف کے-ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

انہوں نے چوٹیوں کی ٹاپ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ ان کی اس کامیابی اور خوابوں کی تعبیر اور معاونت فراہم کرنے میں ان کے والد کا نمایاں ہاتھ ہے۔

یہ بات پاکستان کی عوام کے لیے خوش آئند ہے کہ شہروز کاشف ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے کے ٹو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

19 سالہ لاہور کے رہائشی شہروز کاشف نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ان کے خوش نصیب والد کاشف سلمان نے اس کی تصدیق کی ہے اور موقف اختیار کیا کہ شہروز 2 ماہ قبل ماونٹ ایورسٹ سرکرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما بنے، اب شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری اورپاکستان کی سب سے اونچی چوٹی سرکی ہے۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف نے روانگی سے پہلے کے ٹوسمیت تمام سرکردہ چوٹیوں کی ٹاپ پر پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم ظاہرکیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ان کی اس کامیابی اور خوابوں کی تعبیر میں معاونت فراہم کرنے میں ان کے والد کا نمایاں ہاتھ ہے۔