فراڈ کیس، حاجی آدم جوکھیو کیخلاف 20 اگست تک ریفرنس فائل کرنیکی ہدایت

281

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے الزام میں حاجی آدم جوکھیو کے خلاف انکوائری، ریفرنس کی سماعت 20 اگست تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔ ملزم حاجی آدم جوکھیو عدالت میں پیش ہوا جہاں ریفرنس دائر کرنے کے لیے تفتیشی افسر نے ایک بار پھر مہلت طلب کرلی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ریفرنس فائل کرنے کی ہدایت کی ،نیب عدالت میں 200 سے زاید متاثرین نے حلف نامے جمع کر رکھے ہیں،نیب کا کہناتھا کہ 1992ء کے الاٹیز کو تاحال پلاٹوں کے قبضے نہیں دیے گئے۔