محنتی افسران محکمے کی نیک نامی کا باعث بنتے ہیں‘سربراہ محکمہ اطلاعات سندھ

131

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محکمہ اطلاعات سندھ غلام ا لثقلین نے کہا ہے کہ محنتی افسران محکمے کا اثاثہ اور محکمے کی نیک نامی کا باعث ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات شہید بے نظیر آباد کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر شفیق حسین میمن کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمے کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائر یکٹرز و انفارمیشن افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزنے مزید کہا کہ باعزت ریٹائرمنٹ کسی بھی افسر کے لیے اعزاز سے کم نہیں ہوتی اور جب کو ئی افسر یا ملازم30 سے35 سال کی سروس کے بعد باعزت طریقہ سے ریٹائر ہوتا ہے تو اسے اس بات کا اطمنا ن ہوتا ہے کہ اس نے اپنے فرائض انتہائی محنت اور دیانت داری سے ادا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفیق حسین میمن نے31 سال کی سروس کے دوران بطور افسر تعلقات عامہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر اپنے فرائض منصبی انتہائی جانفشانی سے ادا کیے۔