الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے

96

اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے۔ جاری مراسلے میں کہا گیا ہے سیاسی جماعتیں 29اگست تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں آڈیٹر سے تصدیق شدہ گوشواروں کے ساتھ اپنی آمدنی اخراجات
اور واجبات کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ممنوعہ فنڈنگ نہ لینے کا بیان حلفی جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔