عمران خان کاآزادکشمیر کے بعدسندھ کو سیاسی ہدف بنانے کافیصلہ

83

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر کے بعدصوبہ سندھ کو سیاسی ہدف بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزریرخارجہ شاہ محمود قریشی، اسدعمر، گورنرسندھ، ارباب غلام اور حلیم عادل شیخ نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم اگست سے سندھ کے دورے کریں گے۔سندھ میں اہم شخصیات کوپی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی، وزیراعظم سندھ کے دانشوروں، وکلا تنظیموں اور سول سوسائٹی سے رابطے کریں گے۔