سندھ ہائیکورٹ‘ گزشتہ بارش میں ڈی ایچ اے‘ کلفٹن ڈوبنے سے متعلق سماعت

150

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ بارش میں ڈی ایچ اے اور کلفٹن ڈوبنے سے متعلق درخواست پر فریقین کو2 ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سی ای او کلفٹن اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اور ڈی ایچ اے کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔عدالت نے فریقین کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب واپس کردیا۔ عدالت کاکہنا تھا کہ جن افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، ان کی جانب سے جواب جمع کرایا جائے،آئندہ سماعت پر جواب جمع نہ کرایا گیا تو ایڈمنسٹریٹر اور سی ای او کلفٹن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیں گے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، کیا بارش گزر جائے گی پھر جواب جمع کرایا جائے گا؟۔ عدالت نے فریقین کو 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔