کراچی سرکلر ریلوے فزیبلیٹی اگست کے وسط تک مکمل ہوجائیگی‘اسد عمر

73

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ فریٹ کوریڈور کی فزیبلیٹی اسٹڈی مکمل اور کراچی سرکلر ریلوے فزیبلیٹی اسٹڈی اگست2021 ء کے وسط تک مکمل ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) اور ریلوے فریٹ کوریڈور منصوبوں کی تیاری اور پروسیسنگ کی موجودہ صورتحال کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی و اعلیٰ عہدیداروں بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فریٹ کوریڈور سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی سطح کا اندازہ لگانا ،تمام متعلقہ اہم فیصلے تمام متعلقہ محکموں کے ذریعے ایک ماہ کے اندر لیے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تیز رفتار ٹریک کی بنیاد پر پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے کے سی آر کے سول ڈھانچے کے لیے ایک الگ پروجیکٹ تیار کیا جائے۔ کے سی آر کے دونوں منصوبوں پر بیک وقت کام کرنے کے نتیجے میں وقت کی بچت اور اس منصوبے کی تکمیل ہوگی۔