نور مقدم کے قاتل کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع

62

اسلام آباد (اے پی پی) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی۔ گزشتہ روز سماعت پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے کہا کہ ملزم سے پستول برآمد کرلیا ہے جبکہ موبائل وغیرہ برآمد کرنا ہے اور کیس میں مزید دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، استدعا ہے کہ ریمانڈ میں مناسب توسیع کی جائے، مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ موبائل کی ریکوری اور فرانزک اشد ضروری ہے جس کیلیے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کی جائے، وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کا حکم دیتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔