عالمی رینکنگ،نوواک جوکووچ سر فہرست

167

پیرس (جسارت نیوز)ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ اے ٹی پی ٹینس رینکنگ میں 331 ہفتوں سے عالمی نمبر ایک کی حیثیت سے برقرار ہیں۔ پیر کو اے ٹی پی کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، وہ331 ہفتوں سے عالمی نمبر ایک کی حیثیت سے برقرار ہیں۔ جوکووچ اس وقت ٹوکیو میں اولمپکس مقابلوں میں فتح کے لئے پرامید ہیں۔ اگر وہ اولمپکس مقابلوں میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں تو اولمپکس اور4 بڑے ایونٹس میں فتح حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے مرد کھلاڑی بن جائیں گے۔