پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے کی خواہش ہے ،شاہنواز دھانی

124

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانے کی خواہش ہے ، تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا خواہاں ہوں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ وکٹ لینے کی سلیبریشن کارلوس بریتھ ویٹ نے سکھائی، اب شاہنواز دھانی پہلے سے زیادہ محنت کرتا دکھائی دے گا۔ لاڑکانہ سے قومی کرکٹ ٹیم میں آنا میرے لئے باعث فخر ہے۔