بھارت نے پہلے ٹی -20میچ میں سری لنکا کو 38 رنزسے ہرا دیا

109

کولمبو(جسارت نیوز)بھارت نے پہلے بین الاقوامی ٹی -20 کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 38 رنز سے شکست دے کر3 میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بھارتی ٹیم نے آئی لینڈرز کو میچ میں کامیابی 165رنز کا ہدف دیا۔ میزبان ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، سوریا کمار یادیو 50اور کپتان شیکھر دھون نے 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھونیسور کمار عمدہ بولنگ پر مرد میدان قرار پائے۔