امریکا اور کینیڈا نے گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

134

نیویارک(جسارت نیوز)امریکا نے جمیکا اور کینیڈا نے کو اسٹا ریکا کو شکست دے کر گولڈ کپ فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ امریکا میں اے ٹی اینڈ ٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میں میزبان امریکا نے جمیکا کو 1-0 سے ہرادیا، میتھیو ہوپ کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اسی میدان پر کھیلے گئے آخری کوارٹر فائنل میں کینیڈا نے کواسٹاریکا کو بآسانی2-0 سے شکست دی۔