اے سی سی اے نے ریگولیشن پر اپنی رپورٹ شائع کر دی

105

لاہور(کامرس ڈیسک)سنہ 2020ء میں ریگولیٹری سرگرمیوں کے بارے میں دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کا جائزہ شائع ہو گیا ہے جس میں قابلیت اور امتحانات، اے سی سی اے کے نافذالعمل پروفیشنل ڈیویلپمنٹ فریم ورک کی بہتری، ارکان کی لائسنسنگ ، مانیٹرنگ ورک اور ارکان کی شکایات پر تحقیقات اور ڈسپلن، الحاق،اسٹوڈنٹس و ادارے شامل ہیں۔ رپورٹ میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اے سی سی اے کے ریگولیٹری انتظامات کی عمومی طور پر نگرانی کرنے والا خودمختار ریگولیٹری بورڈ اِن انتظامات کی مضبوطی ، شفافیت، تناسب یقینی بنانے اور عوامی مفاد کے لیے اے سی سی اے کی ٹیم کے ساتھ کام کرتا ہے۔اس بارے میں ریگولیٹری بورڈ کی چیئر لوسی وِنسکیل نے کہتی ہیں:’’تمام دیگر اداروں کی طرح اے سی سی اے نے بھی وبا کے باعث لگنے والی پابندیوں کی پوری قوت کو محسوس کیا۔ غیر حیران کن طور پر، اے سی سی اے کی ریگولیٹری سرگرمیاں، امتحانات سے اداروں کی مانیٹرنگ تک اور شکایات نمٹانے سے لے کر سی پی ڈی کی تعمیل اور مانیٹرنگ تک اثر انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔