شیل تعمیر ایوارڈز ‘2021 کا آغاز کر دیا گیا

136

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ذہین اور نوجوان انٹرپرینیورز کو ترقی دینے اور تسلیم کرنے کی غرض سے ’شیل تعمیر ایوارڈز ‘2021 کا آغاز کر دیا گیاہے جس کے لیے درخواستیں8اگست، 2021ء تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔یہ اقدام شیل لائیووائر کا حصہ ہے جو ایک عالمی فلیگ شپ پروگرام ہے اور پاکستان میں اسے شیل تعمیر کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد ،انٹریپرینیورشپ اور جد ت کے ذریعے انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ،مقامی معیشتوں کے بارے میں پیشگوئی کرنا اور مضبوط بنانا ہے۔