ون لنک کے اشتراکی پروگرام میں شامل ہونے PayPro اور 1Link نے معاہدہ کرلیا

100

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی فن ٹیک کمپنی ، PayPro نے شریک رکن کی حیثیت سے 1Link کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔ 1Link،پاکستان کا پہلا پی ایس او؍پی ایس پی اور رقوم کی ادائیگی کرنے والا سب سے بڑا پیمنٹ سسٹم ہے جو ایک ایسے منفرد شراکتی پروگرام کی پیشکش کرتا ہے ، جو غیر بینکار اداروں کو 1Link کے پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی سروسز فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہے ۔اس حوالے سے کراچی میں 1Link کے ہیڈ آفس میں PayPro کے سی ای او علی جنجوعہ اور 1Link کے سی ای او نجیب آگراوالا نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔