تینوں طرز کی کرکٹ میں مستند آل رائونڈر بننے کا خواہشمند ہوں، حسن علی

394

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹرحسن علی نے کہا ہے کہ وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ایک مستند آل رائونڈر بننا چاہتے ہیں اور ویسٹ انڈیز کیخلاف 4ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز و2 ٹیسٹ میچز کیلئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے اہم رکن ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ صرف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہی نہیں، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی خود کو ایک مستند آل رائونڈر کہلوانا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں وہ نیٹ پریکٹس کے دوران اپنی بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں، حسن علی کا مزیدکہنا ہے کہ وہ وسیم اکرم، عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسا آل ائونڈر کرکٹر بننے کے خواہشمند ہیں، بیٹنگ آرڈر کی وجہ سے انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عموما ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کا موقع ملتا ہے ، لہذا وہ نیٹ سیشنز میں ان ڈیتھ اوورز میں پار ہٹنگ کی خصوصی مشق کررہے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ انہیں یارکرز، سلو ر نز اور بونسرز کو بائونڈری لائن کے باہر بھجوانے کی اچھی پریکٹس ملے، حسن علی کا مزیدکہنا ہے کہ محدود طرز کی کرکٹ میں بولنگ کے دوران ویری ایشنز کا بہتر استعمال بہت اہمیت اختیار کرچکا ہے، لارڈز میں بولنگ کے دوران5وکٹیں حاصل کرنا اور پھر بین اسٹوکس کو پویلین کی راہ دکھانے پر وہ بہت خوش تھے۔