بنگلا دیش نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

78

ہرارے (جسارت نیوز)سومیا سرکار کی عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت بنگلا دیش نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ بنگلا دیشی ٹیم 194 رنز کا مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سومیا سرکار نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں اور بیٹنگ میں 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کر دار ادا کیا۔