سکھر، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن ، 10ملزمان گرفتار

97

 

سکھر( نمائندہ جسارت) پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کرلیے گئے۔ پنو عاقل پولیس کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران کارروائی، منشیات فروش امام بخش گڈانی اور گٹکا فروش سجاد لاھوری گرفتار مقدمہ درج قبضے سے 2500 گرام چرس اور بھاری مقدار میں گٹکا مضر صحت انڈین گٹکا چھالیہ برآمدکی گئی، دبر پولیس کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران کارروائی، مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم عرفان قاضی گرفتار کرلیا گیا، ملزم ڈکیتی چوری سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ایئر پورٹ پولیس کی حدود میں خفیہ اطلاع پر جواریوں کیخلاف کارروائی، جوا ڈیلر سمیت 3 ملزمان گرفتار جوا کی مختلف اقسام کی گیمز آکڑا پرچی بکس کلکیولیٹر برآمدکیا گیا، ملزمان میں رحمن، بابر اور دیدار شامل میں، روہڑی پولیس کی حدود میں کارروائیاں، سنگین جرائم اور مقدمات میں مطلوب دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان میں شہباز مغل اور زاہد شیخ شامل ہیں،گرفتار ملزمان منشیات ڈکیتی چوری سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،روہڑی پولیس کی ایک اور کارروائی کے دوران ملزم بشن عرف بشو زنگیجو گرفتار کر کے قبضے سے پان پراگ گٹکا سمیت دیگر انڈین گٹکا برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا، سائٹ پولیس نے منشیات فروش وزیر علی کو گرفتار کرکے 4000 ہزار گرام چرس برآمد کرلی۔