سندھ سرکار جعلی مینڈیٹ کی بنیاد پر سندھ پر قابض ہے،محفوظ یار

179

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآبادشہری حقوق ریلی سندھ پر قابض جعلی حکمرانوں کےخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی نے 31جولائی کو منعقد ہونےوالی حیدرآباد شہری حقوق ریلی کے حوالے سے شاہ بھاٹی ٹاﺅن میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںرکن سندھ تنظیمی کمیٹی محمد علی شاہ ،ایم کیوایم حیدر
آباد ڈسڑکٹ کے اراکین صابر بھٹی ،نعیم زئی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی صابر حسین قائم خانی سمیت شاہ بھٹائی ٹاون کے ذمہ داران وکارکنان بڑی تعداد میں موجودتھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کا گزشتہ14سالوں سے شہری علاقوں ٹیکس کا پیسہ اپنی عیاشوں میں خرچ کررہی ہے اور عوام مسائل سے دوچار ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب سندھ کے تعصب پرست حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب ہے اور 31جولائی کی حیدرآبادشہری حقوق ریلی سندھ سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگی ۔اجلاس سے رکن قومی اسمبلی صابر حسین قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوںکے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلو ک کرنے والی سندھ سرکارکو اب صرف عوامی احتجاج سے ہی فارغ کیا جائے گا کیونکہ یہ جعلی حکمران دیہی سندھ کو تباہ کرنے بعد اب شہری علاقوں بھی تباہ کررہے ہیں ۔علاوہ ازیں رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) محفوظ یار خان ایڈوکیٹ ، ایم کیوایم حیدر آباد ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارج رفیق اجمیری ،اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نعیم زئی ،شبیر احمد ،عرفان راجپوت اور ایم پی اے راشد خلجی نے31جولائی کو منعقد ہونےوالی حیدرآباد شہری حقوق ریلی کےحوالے سے یونٹ ٹنڈو حیدر میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی کارنر میٹنگ سے رکن رابطہ کمیٹی محفوظ یار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ سرکار جعلی مینڈیٹ کی بنیاد پر سندھ پر قابض ہے اگر ملک میں درست مردم شماری کروائی جائے تو سندھ کے شہری علاقوں سے وزیر اعلی منتخب ہوگا کیونکہ سندھ کے دیہی علاقوں کے ہمارے سندھی بھائی بھی ان ظالم و جابر حکمرانوں سے تنگ آکر شہری علاقوں میں رہائش اختیار کررہے ہیں ۔