امریکا کی زیرقیادت عسکری اتحاد کی عراق میں کردملیشیا کو فوجی امداد

77

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں موجود امریکی عسکری اتحادی نے کرد ملیشیا کو فوجی امداد فراہم کرنا شروع کردی۔ اربیل میں منعقدہ تقریب کے دوران 70فوجی گاڑیاں کرد جنگجوؤں کے سپرد کی گئیں۔ تقریب میں بکتر بند گاڑیوں، ٹینکر اور فوجی ٹرکوں کی نمایش بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ فوجی امداد عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی کے بیان کے بعد دی گئی ہے،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اب امریکی فوجیوں کی عراق میں ضرورت نہیں رہی۔