لبنان: صدر نے کاروباری شخصیت نجیب میقاتی کو وزیر اعظم نامزد کردیا

119
بیروت: نامزد وزیراعظم نجیب میقاتی صدر میشال عون اور اپنے پیش رو سعد حریری سے ملاقات کررہے ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنانی صدر میشال عون نے سعد الحریری کے وزارت عظمیٰ سے دستبردار ہونے کے بعد کاروباری شخصیت نجیب میقاتی کو وزیراعظم نامزد کردیا۔خبررساں اداروں کے مطابق صدر عون نے اس سلسلے میں پارلیمانی ارکان سے مشاورت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نام زدگی کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ لبنان میں ایک سال کے دوران 2وزرائے اعظم کابینہ تشکیل دینے میں ناکام رہے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نجیب میقاتی ایک کاروباری شخصیت ہیں اور وہ اس سے قبل 2 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔