نائیجیریا میں بارش اور سیلاب 15 افراد جاں بحق‘ کئی لاپتا

209

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے صوبے کانو میں موسلا دھار بارش اورسیلاب کے باعث 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 23 جولائی سے جاری بارش کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ سیلاب کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور کئی لا پتا ہو چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ سیلاب سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور شہری گھروں میں پھنس گئے ہیں۔