برطانیہ میں اہم مقامات پر لاکھوں چینی کیمرے نصب

172

 

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں سرکاری عمارتوں سمیت اہم مقامات پر لاکھوں کی تعداد میں چین کے تیار کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بیجنگ حکومت اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے برطانیہ کی جاسوسی کر سکتی ہے۔ مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کیمروں کے ذریعے بیجنگ برطانیہ کے اہم رازوں تک رسائی حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ برطانیہ نے چین سے 5جی ٹیکنالوجی کا معاہدہ بھی کیا تھا،جسے منسوخ کردیا گیا تھا۔