غزہ میں آبادی اور اسکول کے قریب اسرائیل کی بمباری

433
رام اللہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 ماہ قبل زخمی ہونے والا 17 سالہ یوسف محارب انتقال کرگیا‘ جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہیں

 

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے جنوبی حصے میں بم باری کردی۔ صہیونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ جس مقام کو نشانہ بنایا گیا، وہاں سے آتش گیر غبارے اسرائیل کی جانب روانہ کیے جا رہے تھے۔ بمباری میں نشانہ بنایا گیا مقام رہایشی علاقہ ہے اوروہاں ایک اسکول بھی ہے۔ بمباری کے نتیجے میں کئی گھروں اور اسکول کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ فضائی حملے کے بعد فلسطینی گھروں سے نکل آئے۔