ٹنڈو باگو میں آبادگاروں کے مظاہرے،دھرنے

142

بدین(نمائندہ جسارت)نہری پانی کی قلت بندش اور چوری کے خلاف ٹنڈو باگو میں آبادگاروں کے مظاہرے اور دھرنے۔ آبادگاروں کی جانب سے آج بدین میں دھرنا کھوسکی اور شادی لارج میں ہڑتال اور تھر کول شاہراہ بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بدین کے ساحلی اور نہری ٹیل کے علاقوں میں نہری پانی کی قلت اور پانی چوری کے خلاف ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ جمالی شاخ نہر کے آبادگاروں کی جانب نہری پانی کی قلت کے خلاف مین ٹنڈوباگو حیدرآباد روڈ پر دھرنا دے کر اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا دھرنا اور احتجاج کے باعث روٹ پر چلنے والی ٹریفک بھی معطل ہو گئی۔پھلیلی کنال کی تلہار ٹنڈوباگو سب ڈویژن کی نہر جمالی شاخ کے آبادگاروں ارباب زنگیجو گل محمد زنگیجو نور حسن مہر رسول بخش رجب زنگیجو اور دیگر کی قیادت میں نہری پانی کی قلت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے شرکاءنے پانی کی قلت چوری اور غلط تقسیم کا الزام محکمہ انہار سیڈا اور واٹر لیفٹ بنک ایریا بورڈ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ محکموں کے رشوت خور افسران اور اہلکاروں نے علاقہ کو کربلا بنا دیا ہے نہری ٹیل میں اب پینے کے لیے پانی دستیاب نہیں پانی نہ ہونے کی وجہ سے آبادگار طبقہ مشکلات اور پریشانی سے دو چار ہے جبکہ بدین کی نہری ٹیل سمیت ساحلی پٹی میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے چاول کی کاشت کے لیے لاکھوں ایکڑ تیار زمین پر بوائی اور کاشت نہیں سو سکی۔ آبادگاروں کا کہنا تھا کہ پانی ہمارا حق ہے جو لے کر رہیں گے۔ نہری ٹیل اور ساحلی علاقوں شادی لارج کھوسکی نندو کڈھن سیرانی بیڈمی بھگڑا میمن احمد راجو کے آبادگاروں نے آج کھوسکی اور شادی لارج میں شٹر ڈاﺅن اور کاروبار بند کرنے کے علاوہ تھر کول شاہرہ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ کڈھن نندو بیڈمی سیرانی علی بندر لواری شریف کے آبادگاروں نے آج بدین پریس کلب کے سامنے نہری پانی کی قلت اور چوری کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور محکمہ انہار سیڈا اور لیفٹ بنک ایریا واٹر بورڈ کے خلاف دھرنا دیں گے۔