حیدر آباد،تمام اہم تجارتی مراکز پولیس نے 6 بجے بند کردایے

75

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ کے احکامات کے مطابق پولیس نے شہر کے تمام اہم تجارتی مراکزشاہی بازار‘ریشم بازار‘ صدر ‘ گل سینٹر‘ گاڑی کھاتہ‘ فقیر کا پڑ‘ کلاتھ مارکیٹ‘ٹاور مارکیٹ‘ سمیت دیگر شام چھ بجے بند کرادیے جبکہ کھوکھر محلہ ‘ گول بلڈنگ پر لگنے وال موٹر سائیکل مارکیٹ میں گاڑیوں کی خرید وفروخت کا عمل جاری رہا۔ تعلقہ سٹی‘ قاسم آباد‘ لطیف آباد میں چھوٹے بازار چھ بجے کے بعد بھی کھلے رہے ،شہر کے سرکاری تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جزوی طور پر جاری تھا ۔