ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے طالب علم زخمی

113

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو یوسف تھانے کی حد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر طالب علم گولی لگنے سے زخمی،شہریوں نے ایک ملزم کو پکڑ کردرگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ ٹنڈو یوسف تھانے کی حدو میں دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے لوٹ مار کی کوشش کی جس پر مزاحمت کرنے پر طالب علم طاہر ملک کو گولی مارکر زخمی کردیا تاہم علاقہ مکینوں نے ایک ڈکیت حیدر قاضی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔تھانہ حالی روڈ پولیس نے ریلوے ورکشاپ امریکن کوارٹر کے قریب سے موٹر سائیکل پر سوار مشکوک شخص نعیم پٹھان کو روک کر چیک کیا جس کے قبضے سے 5 کلو 430 گرام چرس اور 1 عدد ٹی ٹی پسٹل 04 را¶نڈز برآمد، گرفتار ملزم نعیم پٹھان کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمات درج کرلیے گئے ۔گرفتار ملزم نعیم پٹھان اس سے قبل بھی تھانہ حالی روڈ سمیت حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات میں 16 سے زائد سنگین مقدمات میں چالان شدہ ہے, ایک اور کارروائی کرتے ہوئے منشیات و دیگر جرائم میں ملوث ملزم امجد خان پٹھان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 کلو 150 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف تھانہ حالی روڈ میں نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم امجد خان پٹھان اس سے قبل تھانہ حالی روڈ پولیس سے مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں چالان شدہ ہے۔