سی ٹی ڈی کی مردان میں کارروائی، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

525

پشاور: سی ٹی ڈی نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک دہشت گرد کے سر کی قیمت 70 لاکھ اور دوسرے کی 40 لاکھ تھی۔ ملزمان دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے، اسلحے میں ڈھائی کلو بارود، پرائما کارڈ، سیفٹی فیوز، ڈیٹونیٹر، 2 دستی بم شامل ہیں، 30 بورپستول، کارتوس اور 6 موبائل فون بھی برآمد ہوا۔