تیس جولائی تک شدید بارشوں کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

164

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل سے 30جولائی تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، طوفانی بارشوں سے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے، شمالی پنجاب اور ڈی جی خان میں  30جولائی تک بارش ہونے کے امکانات ہیں، بارش کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں طغیانی کا خطرہ ہے،رالپنڈی، فیصل آباد، پشاور،گوجرنوالہ اور لاہور میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے  محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد صورتحال سے نمٹنے کیلیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہاہے۔