سعودی وزیرخارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

212

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ 27جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کےہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا دورے میں دوطرفہ، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

سعودی وزیرخارجہ دیگراعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کےتناظرمیں یہ  دورہ  اہم ہے۔

دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، سعودی عرب جموں و کشمیرکنٹیکٹ گروپ کا رکن ہے جس نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کوشاہ محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی۔