دنیا بھر میں عمرہ کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خبر

365
مکہ مکرمہ:کورونا وباء کے باعث محدود تعداد میں عازمین حج کا گروپ طواف کر ر ہا ہے

ریاض: سعودی عرب نے یکم محرم سے بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی اجازت دے دی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کیے جانےو الے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمرہ کے خواہش مند افراد اب سعودی عرب آ سکتے ہیں، زائرین کورونا ایس او پیزکے تحت سعودی عرب پہنچیں گے، جس کے لیے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا کہ غیرملکی زائرین کو مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی، کورونا سے متاثر ممالک کے شہریوں کی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔

وزارتِ حج و عمرہ نے درخواست دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے ابھی کوئی وضاحت نہیں کی، اس حوالے سے جلد طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔