امریکی ساختہ کورونا ویکسین موڈرنا کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

346

اسلام آباد: امریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے اور کوویکس نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے جبکہ ادارہ غیر ملکی پرواز موڈرنا سے ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ساختہ کوروناویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے اور این آئی ایچ کا کہنا ہےکہ غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین  ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی جبکہ کوویکس  نے پاکستان کوموڈرنا کورونا ویکسین مفت فراہم کی ہے اور یہ ان کی پانچویں کھیپ ہے۔

این سی او سی  نے بتایا ہے کہ امریکی ساختہ موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے والوں اور دائمی امراض کا شکار شہریوں کو لگائی جائے گی، موڈرناپاکستان کوکوویکس سے ملنے والی پانچویں ویکسین کھیپ ہے۔

کوویکس نے پاکستان کوگذشتہ ویکسین کھیپ 17 جولائی کو فراہم کی تھی ، گزشتہ کھیپ آسٹرازنیکا کی 1.24 ملین ڈوز پر مشتمل تھی ، اب تک کوویکس سے پاکستان کو 50 لاکھ 80620 ویکسین ڈوز مل چکی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کوملی تھی، کوویکس پاکستان کو 24 لاکھ 80 ہزار آسٹرازنیکا ڈوز ، 25 لاکھ موڈرنا،1 لاکھ 620 فائزر ڈوز فراہم کر چکا ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان کورونا سےمتعلق عالمی اتحاد کوویکس کارکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی20 فیصد آبادی کومفت ویکسین فراہم کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید  32 افراد جاں بحق ہو نےکے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 48 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 ہوگئی ہے۔