کورونا : وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

142

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وباکی چوتھی لہر کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا سرکلر جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سی ایم ہاؤس کے 14دفاتر کے علاوہ دیگر دفاتر بندرہیں گے،14دفاتر میں بھی صرف50فیصد عملے کو آنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کے بنددفاتر کے ملازمین گھروں سے کام کرینگے،سی ایم ہاؤس آنے والے ملازمین ایس اوپیز کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔