کورونا‘دبئی کیلیے پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع

450
کراچی میں اومی کرون کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس : ایس او پی پر موثر عمل کرانے کا فیصلہ

دبئی(آن لائن) متحدہ عرب امارات حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے دبئی کے لیے پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک مزید توسیع کردی گئی ہے۔ایک بیان میں ائر لائن حکام نے کہا کہ وہ مسافر جو گزشتہ 14 روز کے دوران ان 4 ممالک میں رہے ہوں، انہیں کہیں سے بھی متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کووروناکے حفاظتی پروٹوکولز پر عمل رکنے والےمتحدہ عرب امارات کے شہری، یواے ای گولڈن ویزا رکھنے والے اور سفارتی مشن کے اراکین کو امارات کے سفر کے لیے استثنا حاصل ہو گا۔ائر لائن نے ہدایت جاری کی کہ جن مسافروں کی پروازیں کوروناکی پابندیوں سے منسوخ ہوگئی ہیں وہ اپنے امارات کے ٹکٹ ساتھ رکھیں اور سفر کی بحالی اور نئے سفر کی منصوبہ بندی کے لیے ائر لائن اور بکنگ آفس سے رابطے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے رابطہ سینٹر توقعات سے زیادہ کالز وصول کر رہے ہیں، اگر کال نہ ملے تو برائے مہربانی دوبارہ کال کریں۔رواں ماہ کے اوائل میں امارات نے پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا سیہوائی سفر پر 15 جولائی تک پابندی عائد کردی تھی، یہ توسیع پاکستان سمیت دنیا کے 14 ممالک کے لیے پروازوں پر بھی عائد کی گئی تھی جبکہ یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹس میں کہا تھا کہ کورونا وائرس پرپاکستان سمیت 14 ممالک کی پروازیں 21 جولائی تک منسوخ رہیں گی۔انہوں نے کہا تھا کہ کارگو پروازوں، کاروباری اور چارٹرڈ پروازوں کو اس معطلی سے استثنا حاصل ہوگا۔