اسرائیلی جیل میں بدترین تشدد سے فلسطینی قیدی شہید

185

 مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیلی جلادوں کے ہولناک تشدد اور غیر انسانی سلوک کے نتیجے میں 43 سالہ فلسطینی شہری عبدہ یوسف خطیب تمیمی ٹارچر سیل میں شہید ہوگیا۔ فلسطینی شہری کا تعلق بیت المقدس میں شعفاط کیمپ سے تھا، جسے چند روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ اہل خانہ نے تمیمی کی شہادت کو ماورائے عدالت مجرمانہ قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمیمی کو غیرانسانی جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بجلی کے جھٹکے لگائے گئے۔