عراقی سر زمین پر غیر ملکی فوج کا جواز نہیں رہا،وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی

110

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے وزیراعظم مصطفی الخادمی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ اب خود لڑ سکتے ہیں اس لیے امریکی فوج کی ضرورت نہیں رہی۔ عالمی خبر رساں ادارے ’’اے پی‘‘ کو انٹرویو میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الخادمی نے ملکی پالیسی اور امریکا سے تعلقات کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔ یہ انٹرویو عراقی وزیراعظم اور امریکی صدر جوبائیڈن کی وائٹ ہائوس میں ملاقات سے ایک ہفتے قبل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم مصطفی الخادمی نے کہا کہ داعش کے خلاف لڑائی میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور شدت پسند سکڑ کر ایک مختصر علاقے تک محدود ہو گئے ہیں اس لیے عراق میں اب امریکی فوجی دستوں کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم مصطفی الخادمی نے بتایا کہ آئندہ ہفتے امریکی صدر سے ملاقات میں امریکی دستوں کی کسی اور ملک منتقلی یا وطن واپسی کے طریقے کار اور ٹائم فریم پر فیصلہ کیا جائے گا۔